محکمہ صحت کی ہسپتالوں میں مریضوں و لواحقین کی سہولت کیلئے اے سی و پنکھوں کوفعال رکھنے کی ہدایت

اتوار 1 جون 2025 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مریضوں اور لواحقین کی سہولت کی خاطر اے سی، ایچ ویک اور پنکھوں کو مکمل فعال رکھیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق یہ دیکھا جا رہا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں اور لواحقین کیلئے اے سی و پنکھے مکمل طور پر فنکشن نہیں ،ہسپتال انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتالوں میں صاف پانی کے بہتر انتظامات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے اوراس حوالہ سے ہسپتال انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر شام کو عملدرآمد رپورٹ پیش کر ے۔

متعلقہ عنوان :