oبھارتی عوام مودی سرکار کی نفرت کی سیاست کے خلاف یک زبان

uدہشتگردوں کو مارنے کے دعوؤں کے ثبوت کہاں ہیں، بھارتی عوام

اتوار 1 جون 2025 18:00

rاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2025ء)بھارتی عوام مودی سرکار کی نفرت کی سیاست کے خلاف یک زبان ہوگئے۔ مودی کا "آپریشن سندور" ایک سیاسی ڈرامہ ہے جسے عوام پہچان چکے ہیں، مودی نے غم کو ووٹ کی سیاست میں بدل دیا جبکہ گودی میڈیا نے سچ کو چھپایا۔ ہر الیکشن میں ہندو مسلم کارڈ کھیلنے کے باعث بھارتی عوام اب مودی سرکار کی نفرت کی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی عوام مودی کے جھوٹ اور آپریشن سندور" کے نام پر جذبات کا استحصال کرنے جیسے ڈراموں سے تنگ آ کر اب جواب مانگ رہے ہیں۔بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو مارنے کے دعوؤں کے ثبوت کہاں ہیں ، ہندو مسلم فسادات میں مودی کا فائدہ ہے جس کا اس نے استعمال کیا، مودی مسلمانوں کو غدار دکھا کر ہندوؤں کا ووٹ حاصل کریں گے۔بھارتی عوام نے کہا کہ گودی میڈیا لاہور اور کراچی میں چائے پینے کے جھوٹے دعوے کرتا رہا۔ مودی سرکار جھوٹ بول رہی ہے کہ ہم نے عوام پر خرچہ کیا، انہوں نے سب خرچہ اپنی انتخابی مہمات پر لگایا، مودی سرکار خود دہشتگردی کو بڑھا رہا ہے، پہلگام حملے میں سب مذاہب کے لوگ شہید ہوئے، مگر بی جے پی نے صرف نفرت پھیلائی۔