اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

اتوار 1 جون 2025 18:10

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ،صفائی کی صورتحال اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ، مریضوں سے ملاقات کی ۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی، او پی ڈی، لیبارٹری، میڈیکل سٹور اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کے مسائل سنے اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو ہر ممکن بہتر علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔ شبانہ نذیر نے کہا کہ سرکاری ہسپتال عوام کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، اور ان میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔شہریوں اور مریضوں نے اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر کی اچانک آمد اور براہ راست نگرانی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :