فیصل کریم کنڈی سے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق جنرل سیکرٹری ریاض خان یوسفزئی کی ملاقات

اتوار 1 جون 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق جنرل سیکرٹری ریاض خان یوسفزئی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے پی ایس ایف کے سابق جنرل سیکرٹری کی خدمات کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں نظریاتی اور مخلص ورکروں کیلئے ترقی کے مواقع موجود ہیں ،سینئرز کو نوجوان نسل کیلئے رہنما کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :