
پاکستان: سکول تشدد میں بارہ سالہ طالبعلم کی ہلاکت قابل مذمت، یونیسف
یو این
پیر 2 جون 2025
02:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے پاکستان میں سکول کے بچے کی جسمانی سزا کے نتیجے میں ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف تشدد ناقابل قبول ہے جس کی روک تھام کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
یونیسف نے واضح کیا ہے کہ سکولوں کو بچوں کے لیے محفوظ اور سیکھنے کی جگہیں ہونا چاہیے جہاں وہ پرورش پائیں اور تحفظ سے رہیں۔
اس واقعے سے پاکستان میں طلبہ اور والدین کا تعلیمی اداروں پر اعتماد مجروح ہوا ہے۔
ادارے نے غمزدہ خاندان، متوفی کے ساتھی طلبہ اور اس المناک واقعے سے متاثرہ تمام لوگوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
محفوظ ماحول میں تعلیم کا حق
یونیسف نے کہا ہے کہ ایسی سزا سے بچوں کو ناصرف جسمانی نقصان ہوتا ہے بلکہ اس سے ان پر طویل مدتی منفی نفسیاتی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں جو اس کی ترقی اور بہبود کو متاثر کرنے کے علاوہ سیکھنے، آگے بڑھنے اور اپنی مکمل صلاحیتوں سے کام لینے کی راہ میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں۔
سکولوں میں جسمانی سزا دینے کی ممانعت کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں اساتذہ کو نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے مثبت اور غیرمتشدد طریقوں سے کام لینے کی تربیت بھی دی جانی چاہیے۔
ادارے نے بچوں کے حقوق پر اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت ایسے رسوم ورواج اور رویوں کو تبدیل کرنے پر بھی زور دیا ہے جو جسمانی سزا کے رجحان کو تقویت دیتے ہیں جبکہ پاکستان نے بھی اس کنونشن پر دستخط کر رکھے ہیں۔
ادارے نے واضح کیا ہے کہ تمام بچوں کو محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے۔ انہیں تشدد کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور ہر طرح کے حالات میں ہر بچے کے حقوق کو برقرار رکھنا لازم ہے۔
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ سینیٹ ضمنی الیکشن میں مشعال یوسفزئی کامیاب
-
پاکستان میں گاڑیوں کیلئے لازمی حفاظتی معیار کا قانون منظور
-
سعودی عرب کے تفریحی پارک میں دل دہلا دینے والا حادثہ
-
پارلیمنٹ میں رہنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ جلد ہوگا، بیرسٹر گوہر کا سزائیں چیلنج کرنے کا اعلان
-
جرمنی میں شدت پسندی کے واقعات کا سدباب کیسے ممکن؟
-
متحدہ عرب امارات میں نئی سکیم متعارف
-
نو مئی فیصل آباد مقدمات سے فواد چوہدری، زین قریشی، خیال کاسترو بری
-
نو مئی فیصل آباد مقدمات؛ عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل و دیگر کو 10 سال قید کی سزا
-
سیف علی خان اور کرینہ کپورکی شادی ٹوٹنے کے قریب ہے، مبشر لقمان کا دعویٰ
-
بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1.6 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے .سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی
-
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ خالی ہونے کانوٹیفکیشن جاری
-
کینیڈا کے فلسطینی ریاست کی حمایت کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا.صدرٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.