Live Updates

شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے کومبنگ آپریشن کیاگیا

پیر 2 جون 2025 03:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سکھر شہر کے علاوہ نیشنل ہائی وے، چھوہارہ منڈی، بچل شاہ میانی، سکھر ٹول پلازہ، روہڑی، ببرلوء سے ملحق سکھر ضلع کے مختلف علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں عید الاضحٰی سے قبل ’’کومبنگ آپریشن‘‘ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کومبنگ آپریشن میں ضلع بھر کے تمام سب ڈویڑنوں کے ڈی ایس پی صاحبان کی سربراہی میں ایس ایچ اوز نے حصہ لیا اور مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا اور لوگوں کی جامہ تلاشی لی گئی۔یہ کومبنگ آپریشن عید الاضحٰی سے قبل اور ایامِ عید کے دوران مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے، کسی ممکنہ بدامنی کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پیشگی انتظامات کے لیے وضع کردہ ضلعی پولیس کی حکمت عملی کا حصہ تھا۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :