رحیم یارخان‘ غربت سے تنگ باپ کی 3 بچوں سمیت خودکشی کی کوشش

واقعے میں باپ سمیت تینوں بچوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پیر 2 جون 2025 14:02

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)رحیم یار خان کی بستی پیر بخش چاچڑ میں غربت سے تنگ آ کر ایک باپ نے اپنے بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا کر خود بھی خودکشی کی کوشش کی۔ واقعے میں باپ سمیت تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق عبدالرحمان نامی شخص نے مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں اپنی بیٹی اور دو معذور بیٹوں کو کھلا دیں، بعد ازاں خود بھی وہی زہر نگل لیا۔

عبدالرحمان کے دونوں بیٹے پیدائشی طور پر قوت گویائی سے محروم ہیں، جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے فوری طور پر متاثرہ خاندان کو اسپتال منتقل کیا، جہاں چاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام افراد کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔اہلِ علاقہ کے مطابق عبدالرحمان طویل عرصے سے معاشی تنگدستی کا شکار تھا۔

متعلقہ عنوان :