Live Updates

چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کام تیزی سے جاری‘تکمیل پر1200 میگاواٹ سستی ملے گی

پاکستان سستی و ماحول دوست جوہری توانائی پیدا کرنیوالے 20 بڑے ملکوں میں شامل

پیر 2 جون 2025 14:47

چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کام تیزی سے جاری‘تکمیل پر1200 میگاواٹ سستی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کام تیزی سے جاری ہے،تکمیل پراس سی1200 میگاواٹ سستی اور ماحول بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہوگی۔جنرل منیجر چشمہ نیوکلیئر پاور کمپلیکس انجینئر حبیب الرحمن نے دوران بریفنگ صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کا ہدف جوہری توانائی کی پیداواری صلاحیت 8000 میگاواٹ تک بڑھانا اور ملک میں سستی اور پائیدار توانائی کے حصول کا ایک قابل اعتماد ذریعہ بنانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر توانائی پیدا کرنیوالے 20 بڑے ملکوں میں شامل ہے، ملک میں اس وقت چھ آپریشنل نیوکلیئر ری ایکٹرز ہیں جن کی پیداواری صلاحیت 3530 میگاواٹ ہے، چشمہ5 پراجیکٹ کی تکمیل سی4730 میگاواٹ ہو جائیگی۔انھوں نے بتایا کہ چشمہ5 پراجیکٹ جدید ہاؤلونگ ون ڈیزائن پر مبنی ہے، یہ تھرڈ جنریشن پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر ہے۔

(جاری ہے)

اس پراجیکٹ کو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نیوکلیئر توانائی دوبارہ سے عالمی توجہ حاصل کر رہی ہے، امریکہ، جاپان، برطانیہ، جنوبی کوریا سمیت متعدد ترقی یافتہ ممالک جوکہ نیوکلیئر توانائی بتدریج ترک رہے تھے، پھر سے اس پر فوکس اور نئے نیوکلیئر پلاٹس تعمیر کر رہے ہیں،نیوکلیئر توانائی صرف سستی اور محفوظ ہی نہیں، ماحول دوست بھی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات