
کوئٹہ،مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی
حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی ، دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
فیصل علوی
پیر 2 جون 2025
13:55

(جاری ہے)
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ میںبم دھماکے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے تھے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے زخمیوںکوفوری طورپربولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیاتھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک شخص گاڑی میں موجود تھا جبکہ دیگر تین راہگیر تھے جو دھماکے کی زد میں آئے تھے۔حکام کے مطابق دھماکہ مقناطیسی ٹائم ڈیوائس بم کے ذریعے کیا گیا جو گاڑی کے ساتھ چپکایا گیا تھا۔اس حوالے سے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکہ خیز مواد گاڑی کے اندر نصب تھا یا باہر سے چپکایا گیا تھا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت قلات کے رہائشی حسین علی محمد حسنی کے نام سے ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کا ہدف یہی دو افراد تھے۔دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں قلات کے رہائشی حسین علی محمد حسنی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا تھا، جسے گاڑی کی ڈرائیور سائیڈ پر چھپکایا گیا تھا۔دھماکے میں حسین علی محمد حسنی جاں بحق ہوگیا تھا اور اس کے ساتھ گاڑی میں سوار نبیل نامی شخص شدید زخمی ہوا۔ علاوہ ازیں دھماکے میں 3 راہگیر بھی زخمی ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
روس میں زلزلہ کے بعد سونامی وارننگ سے آفات بارے بروقت آگہی کی اہمیت اجاگر
-
غزہ: جنگ میں وقفوں کے باوجود انسانی حالات بدستور اندوہناک
-
اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل کے لیے ’نیو یارک اعلامیہ‘ جاری
-
فوڈ اتھارٹی کا بکرمنڈی میں چھاپہ، 10ہزار کلو زائد المیعاد مضر صحت گوشت پکڑا گیا
-
پنجاب حکومت کا تمام اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس بنانےکا فیصلہ
-
پی ٹی آئی نے 5 اگست کو مینارپاکستان پرجلسے کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
-
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈروں کو ایک ساتھ نااہل کر دیے جانے کا امکان
-
خیبرپختونخواہ سینیٹ ضمنی الیکشن میں مشعال یوسفزئی کامیاب
-
پاکستان میں گاڑیوں کیلئے لازمی حفاظتی معیار کا قانون منظور
-
سعودی عرب کے تفریحی پارک میں دل دہلا دینے والا حادثہ
-
پارلیمنٹ میں رہنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ جلد ہوگا، بیرسٹر گوہر کا سزائیں چیلنج کرنے کا اعلان
-
جرمنی میں شدت پسندی کے واقعات کا سدباب کیسے ممکن؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.