
غزہ: جنگ میں وقفوں کے باوجود انسانی حالات بدستور اندوہناک
یو این
جمعرات 31 جولائی 2025
20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 جولائی 2025ء) غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جنگ میں وقفوں کے باوجود انسانی حالات تباہ کن ہیں جہاں بچوں کو شدید بھوک کا سامنا ہے، امدادی کارکنوں پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے، پانی کی شدید قلت ہے اور ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث ضروری خدمات بند ہو رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ اگرچہ اسرائیل کی جانب سے عسکری کارروائیوں میں چار روز سے وقفہ کیا جا رہا ہے لیکن امداد کی تلاش میں نکلنے والے لوگ اب بھی فائرنگ کا نشانہ بن رہے ہیں اور بھوک سے اموات بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔
لوگ اپنے بچوں کو بھوک سے تحفظ دینے کی جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ انہیں امداد کی فراہمی کے موجودہ حالات کو کسی طور تسلی بخش نہیں کہا جا سکتا۔
(جاری ہے)
انسانی ساختہ خشک سالی
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے منتظم اطلاعات ریکارڈو پائرز نے یو این نیوز کو بتایا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو ہولناک حالات کا سامنا ہے۔ بچے غذائی قلت اور بھوک کا شکار ہیں اور خوراک کے حصول کی کوشش میں ہلاک و زخمی ہو رہے ہیں۔
علاقے میں قحط کی تین میں سے دو بڑی علامات ظاہر ہو چکی ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے باعث یونیسف اور دیگر امدادی اداروں کو اپنا کام کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی ساختہ خشک سالی پھیل چکی ہے جہاں پانی کی فراہمی کا 40 فیصد نظام ہی کسی حد تک فعال ہے۔ بچوں کو جسم میں پانی کی کمی کا سامنا ہے اور آلودہ پانی پینے سے انہیں اسہال اور گردن توڑ بخار جیسی مہلک بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) نے بتایا ہے کہ صاف پانی کا حصول روزانہ کی جدوجہد بن چکا ہے۔ بچے سارا دن سخت گرمی میں پانی لینے یکےلیے طویل قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں۔ بحران بڑھتا جا رہا ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہے۔
ایندھن کا بحران
'اوچا' نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز کیریم شالوم اور زکم کے سرحدی راستوں سے محدود مقدار میں ایندھن غزہ میں لایا گیا ہے جس کی ںصف مقدار شمالی علاقے میں اہم طبی ضروریات، ہنگامی امدادی اقدامات، پانی کی تنصیبات کو چلانے اور مواصلاتی نظام بحال رکھنے کے لیے بھیجی گئی ہے۔
غزہ میں ایندھن کی موجودہ مقدار زندگی کو تحفظ دینے کی خدمات برقرار رکھنے کے لیے انتہائی ناکافی ہے اور اس میں بلاتاخیر اضافے کی ضرورت ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے بتایا ہے کہ مصر سے طبی سازوسامان لے کر 10 ٹرک غزہ روانہ ہو چکے ہیں جن میں بیمار اور زخمی لوگوں کو دینے کے لیے خون بھی شامل ہے۔
امداد کی رسائی میں مشکلات
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ جنگ میں دیے جانے والے وقفوں کے دوران لوگوں کو امداد پہنچانے کی ہرممکن کوشش کر رہا ہے لیکن امدادی وسائل کے مقابلے میں ضروریات بہت زیادہ ہیں۔
رسائی کے مسائل غزہ بھر میں لوگوں تک انسانی امداد پہنچانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
امدادی ٹرکوں کو کیریم شالوم کے سرحدی راستے سے گزرنے کے لیے کئی جگہوں پر اسرائیلی حکام سے اجازت لینا پڑتی ہے۔ محفوظ راستوں کی فراہمی، امدادی قافلوں کی گزرگاہ پر بمباری کو رکوانا اور بند دروازوں کو کھلوانا بھی بہت بڑے مسائل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں طبی ضروریات بے پایاں ہیں جن کی تکمیل کے لیے امدادی سامان کی بڑے پیمانے پر، محفوظ اور بلارکاوٹ فراہمی جلد از جلد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی قیادت کو سزائیں: پاکستانی سیاست کس طرف جا رہی ہے؟
-
اے ٹی سی عدالت کے فیصلے سے دھچکا لگا ، پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی ، بیرسٹرگوہر
-
حکومت نے پٹرولیم لیوی کا بوجھ عوام پر مزید بڑھا دیا،فی لیٹر پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ
-
واشنگٹن،وزیرمملکت بلال ثاقب کی ٹرمپ کی کونسل ایڈوائزرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات
-
اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی ملاقات،ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو
-
پاک-چین دوستی ناقابل تسخیر اور وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
-
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت جنوبی پنجاب کی بار ایسوسی ایشنز کے وفود کی ملاقات
-
لاہور میں رواں سال جنوری سے 28جولائی تک خواتین کے قتل کی74مقدمات درج ہوئے
-
سائبرکرائمز، آن لائن فراڈ کو روکنے کے ذمہ دارنہیں ‘ پی ٹی اے
-
ای او آئی بی میںرجسٹرڈ مزدوروں کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ
-
پاکستان پہلی بار امریکہ سے تیل درآمد کرے گا، سینرجیکو نے معاہدہ کرلیا
-
متحدہ عرب امارات کے سفیرکی نواز شریف او ر مریم نواز سے ملاقات، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.