فوڈ اتھارٹی کا بکرمنڈی میں چھاپہ، 10ہزار کلو زائد المیعاد مضر صحت گوشت پکڑا گیا

یہ گوشت لاہور شہر کے مختلف معروف ہوٹلز پر سپلائی ہونا تھا، ایکسپائر گوشت کو کولڈ سٹور میں سٹور کیا گیا تھا، غذائی دہشتگردی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلئے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 جولائی 2025 20:02

فوڈ اتھارٹی کا بکرمنڈی میں چھاپہ، 10ہزار کلو زائد المیعاد مضر صحت گوشت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء) لاہور میں غذائی دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا رات گئے ٹیموں کے ہمراہ بکر منڈی میں چھاپہ، 10ہزار کلو زائد المیعاد مضر صحت گوشت برآمد کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا اور4 ملزمان موقع سے گرفتار کروا دیے گئے، تفصیلات کے مطابق گوشت تلف کر دیا گیا، بکر منڈی میں موجود کولڈ سٹور میں ایکسپائر گوشت سٹور کیا گیا تھا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کولڈ سٹور کا ٹمپریچر مقرر کردہ حد کے مطابق نہ تھا، گوشت کی رنگت نیلی کالی، کولڈ سٹور میں تعفن زدہ ماحول پایا گیا، سٹور میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات اور جانوروں کی بھرمار پائی گئی، برآمد شدہ تمام تر گوشت قانونی کارروائی کے بعد تلف کر دیا گیا، بیمار مردہ جانور نواحی علاقوں سے لا کر گوشت تیار کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر قوانین میں ترامیم کر رہے ہیں، خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کو کے گرد شکنجہ سخت، منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔ شہری خوراک کے چناؤ کے حوالے سے محتاط رویہ اپنائیں، غذائیت سے بھرپور اشیاء کا استعمال یقینی بنائیں۔ مزید برآں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں مضرصحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین ہزار کلو غیر معیاری گوشت برآمد کر کے نالہ لئی میں تلف کیا۔

متعلقہ عنوان :