Live Updates

عید الاضحیٰ کے موقع پر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم

پیر 2 جون 2025 16:06

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) عید الاضحیٰ کے موقع پر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد وصولی کرنے والے تمام تاجروں دکانداروں کے خلاف یقینی ایکشن لیا جائے یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گزشتہ ہفتہ کے دوران اشیائے خورد نوش کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جس میں ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے، سرکاری قیمتوں سے زائد وصولی پر دکانداروں کے خلاف جرمانوں اور دیگر اقدامات کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر خود ساختہ مہنگائی کرنے والے مافیا سرگرم ہو جاتے ہیں اور ہر چیز کو من مانے ریٹ پر فروخت کرنا شروع کر دیتے ہیں اس لیے تمام پرائس مجسٹریٹس کو عید کے دنوں میں معمول سے زیادہ متحرک رہنے کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو خود ساختہ مہنگائی اور لوٹ مار سے بچایا جا سکے۔\378
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :