Live Updates

سیکنڈ سیڈڈ ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹرفائنل میں داخل

پیر 2 جون 2025 16:49

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پرمشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔سیکنڈ سیڈڈ جوڑی ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میں بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پرمشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 6-7(5-7)سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \932
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات