جنوبی وزیرستان اپر،لینڈ مائن دھماکے میں 13 سالہ لڑکی جاں بحق

پیر 2 جون 2025 17:00

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)جنوبی وزیرستان اپر میں لینڈ مائن دھماکے میں13 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز علاقے مندونکئی میں پیش آیا، جہاں گھر کے قریب پہاڑ میں لینڈ مائن پر لڑکی کے پاؤں رکھنے سے دھماکا ہوا اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فضل ودود نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :