ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

پیر 2 جون 2025 17:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چیف منسٹر سمر گیمز 2025میں انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب سپورٹس جمنازیم میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب احمد عوان اور ڈی ایس پی پنجاب پولیس فیاض احمد ہنجرا تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب احمد عوان کا استقبال ڈویژنل سپورٹس آفیسر روف باجوااور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے کیا۔

مہمانوں کا مختلف اضلاع سے آنے والی ٹیموں کے کھلا ڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ تقریب میں مختلف گیمز میں دی جانے والی ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی گئیں۔ اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر شہریار سیال تحصیل سپورٹس آفیسر عظمت اقبال تحصیل سپورٹس آفیسر سعد اللہ بابر، شیخ عمر فاروق ، عدنان چارلس اور طیب بشیر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :