چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت تعزیتی ریفرنس

پیر 2 جون 2025 17:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت سابق ایڈووکیٹ جنرل و سابق چیئرمین احتساب بیورو راجہ غضنفر علی خان اور الیاس عباسی ایڈووکیٹ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں وکشمیر شیخ مسعود اقبال، ممبر بار کونسل چوہدری شوکت عزیز ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید مہر علی بخاری ودیگر نے خطاب کیا اور راجہ غضنفر علی خان اور الیاس عباسی ایڈووکیٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ راجہ غضفرعلی خان کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے وہ ایک باکردار شخصیت تھے،آپ نے بڑی شان سے زندگی بسر کی ۔

(جاری ہے)

راجہ غضنفر خان کی گفتگو میں ایسی مٹھاس تھی کہ ہر بندہ انکو سننا پسند کرتا تھا ، وہ ایک نڈر اور بہادر وکیل تھے ۔ بطور چیئرمین احتساب بیورومیں نے نہیں سنا کہ ان کے خلاف کسی نے کوئی بات کی ہو۔

سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم نے کہاکہ مرحوم راجہ غضنفر علی خان اور مرحوم سردارالیاس عباسی سے دیرینہ تعلق تھا،ان کی زندگی کی بارے میں جتنی بھی بات کی جائے بہت کم ہے ،دعا ہے کہ اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔تعزیتی ریفرنس میں مرحوم وکلاء کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔