
موٹر سائیکل سوار پرتشدد کا معاملہ، پولیس نے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا
ملزم کی گرفتاری ڈیفنس سے عمل میں آئی ہے،ملزم سلمان فاروقی کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، ڈی آئی جی ساوتھ
فیصل علوی
پیر 2 جون 2025
16:40

(جاری ہے)
پولیس نے ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کے واقعے کامقدمہ درج کرلیا تھا اور گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا تھا جبکہ بااثر شہری تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ،بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھااچانک موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعدبااثر شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کرنا شروع کر دیا تھا۔
اس دوران موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن کار سوار شخص نے منت سماجت پر بھی موٹر سائیکل سوار کو نہیں چھوڑاتھا۔ خواتین ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں مگر سلمان فاروقی نوجوان پرتشدد کرتا رہاتھا۔بے بس خواتین ہاتھ جوڑے التجائیں کرتی رہیں مگر بااثر شہری ٹس سے مس نہ ہواتھا۔پولیس کے مطابق کار سوار شخص کی گاڑی کے نمبر سے اس کی شناخت کی گئی تھی۔پولیس کایہ بھی کہنا تھاکہ کار سوار شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے تاہم اس کی تلاش جاری تھی۔ تاحال متاثرہ فیملی نے ابھی تک پولیس کو شکایت نہیں کی گئی تھی۔ڈی آئی جی ساوتھ نے تصدیق کی تھی کہ ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا تھا جبکہ تشدد میں ملوث مرکزی شخص کی شناخت بھی مکمل ہو چکی تھی۔مقدمہ عینی شاہد محمد اسلم کی مدعیت میں گزری تھانے میں درج کیا گیا جس میں ملزم سلمان فاروقی کو نامزد کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے موٹرسائیکل سوار ایک شہری پر حملہ کر کے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سموگ کے تدارک کیلئے لاوہر میں جدید ترین ڈسٹ سسپنشن سسٹم کی اسمبلنگ شروع
-
صدر ٹرمپ کا ’روس کے قریب‘ جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم
-
موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس بار مون سون کا دورانیہ بڑھنے کا امکان
-
لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 12 زخمی
-
امریکہ اور یورپ جانے کے منتظر افغان، غیر یقینی کی وجہ سے پریشان
-
’وزارتِ مضحکہ خیز چال‘ سے لے کر عجیب و غریب حکومتی اداروں تک
-
وجائنل اسپیکیولم کا نیا ڈیزائن، خواتین کے لیے درد اور خوف میں کمی کی امید
-
چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قومی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کےلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
-
اسلام آباد ایکسپریس حادثہ؛ ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور قصوروار قرار
-
پاک فوج میں شامل جدید گن شپ ہیلی کاپٹر Z-10ME کن جنگی خصوصیات کا حامل ہے؟ تفصیلات جاری
-
ایف آئی اے میں خود احتسابی کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا
-
پنجاب میں صارف عدالتیں ختم، کیس سیشن کورٹس کو منتقل کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.