وائس چانسلر کی ہدایت پر ہاسٹلز میں شفاف مالی نظام نافذ، ہاسٹلز کی بہتری کے لئے ریکوری میں 81.5ملین کابڑا اضافہ

پیر 2 جون 2025 18:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر بوائز اور گرلز ہاسٹلز کے مالی معاملات میں پہلی مرتبہ شفاف نظام کے نفاذ سے سال 2024ء جنوری تا اپریل کے مقابلے میں سال 2025ء جنوری تا اپریل کی ریکوری میں 81.5ملین کا اضافہ ہوا جس سے طلباء و طالبات کو ہاسٹلز میں بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق سال 2024ء کے پہلے چار ماہ میں بوائز ہاسٹلز سے حاصل ہونے والی آمدنی کی رقم26.4ملین تھی جو سال 2025ء میں بڑھ کر 78.2ملین ہوگئی جس میں 51.5ملین کا اضافہ ہو۔گرلز ہاسٹلز سے سال 2024ء کے پہلے چار ماہ میں حاصل ہونے والی آمدنی کی رقم 88ملین تھی جو 2025ء کے پہلے چار ماہ میںبڑھ کر 118ملین ہوگئی اورکل آمدنی میں 30ملین کا اضافہ ہوا۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایات پر ہاسٹلز میں سخت اقدامات کرنے کے بعد ثمرات حاصل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔