ڈیرہ مراد جمالی سوریج کے نالے ابل پڑے مین بازار لنک سڑکیں گندگی کا منظر پیش کرنے لگیں

پیر 2 جون 2025 19:05

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) ڈیرہ مراد جمالی سیوریج نالے ابل پڑے مین بازار لنک سڑکیں گندگی کا منظر پیش کرنے لگیں تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سیوریج نالے مین بازار اور مختلف لنک سڑکوں پر ابل پڑے ہیں جگہ جگہ سیوریج کا پانی جمع ہونے سے شہر سیلابی منظر پیش کر نے لگا بدبو تعفن اور پیدل چلنا محال ہو گیا ٹریفک کی روانگی شدید متاثر جبکہ دکانوں کے سامنے گندا پانی جمع ہونے سے تاجروں کا بھی کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا تاجروںنے چیئر مین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی سے اپیل کی شہر میں سوریج کے جمع پانی کو باہر نکالا جاے شہر کو صاف ستھرا رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :