گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوی ایشن نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

پیر 2 جون 2025 19:13

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوی ایشن نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سرینہ ہوٹل گلگت میں منعقد ہوئی ، اس موقع پر ایڈوکیٹ اقبال صدر،ایڈوکیٹ شکور خان،جنرل سیکریٹری اور ایڈوکیٹ ذکریا نے جوائنٹ سیکرٹری کا حلف اٹھا لیا ، چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ سردار محمد شمیم خان نے تمام عہدیداران سے حلف لے لیا، اس موقع پر چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بطورِ چیف جسٹس دورانیے میں پہلی بار سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوی ایشن کابینہ منتخب ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ بغیر کسی سیاسی دنگل سجائے ،بغیر کسی لالچ دیئے خاموشی کے ساتھ کابینہ منتخب ہونا بڑی خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی عہدے کی زمہ داری اللہ کی طرف سے تفویض ہوتی ہے ،ہم سب پر لازم ہے اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ججز اور وکلاء دونوں کا بنیادی کام سائلین کو انصاف فراہم کرنا ہے ، انہوں نے امید ظاہر کہ تمام عہدیداران اپنی نیک نیتی سے فرائض سر انجام دیںنگے ،اس ضمن میں چیف جسٹس نے اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔آخر میں چیف جسٹس نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں فرائض کی انجام دہی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\378

متعلقہ عنوان :