Live Updates

بلوچستان گرینڈ الائنس کے تمام مطالبات کو تسلیم کرکے صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کے لئے سالانہ بجٹ میں 15 ارب روپے مختص کیا جائے، اکیڈمک اسٹاف

پیر 2 جون 2025 19:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے کابینہ کا اجلاس زیرصدارت پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ منعقد ھوا جس میں جنرل سیکرٹری پروفیسر فریدخان اچکزئی، پروفیسر ارباب رضا کاسی، میڈم فرحانہ عمر مگسی، ڈاکٹر گل محمد بلوچ، پروفیسر مسعود مندوخیل نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کی سرکاری جامعات کے پالیسی ساز اداروں سے منظور شدہ الاونسز کی غیرقانونی کٹوتی کے نوٹیفیکیشن کے خاتمے کے اطلاع کے بعد کی صورتحال پر غور وخوص ھوا اور اس بابت تشویش کا اظہار کیا کہ اب تک الانسز کے خاتمے کے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا اور نہ اس بابت یونیورسٹیوں کی انتظامیہ کی وضاحت آئی ہے۔

اجلاس میں واضح کیا گیا منظور شدہ الاونسز کی خاتمے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے اور اگر یونیفارم پے سکیل کی اتنی ہی ضرورت ھوتی تو سب سے پہلے صوبائی سول سیکریٹریٹ و گورنر سیکرٹریٹ سمیت دیگر صوبائی حکومت کی محکموں میں نافذ کرتے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بلوچستان گرینڈ الائنس کی کامیاب جاری احتجاجی تحریک میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے تمام مطالبات کو تسلیم کرنے اور صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کے لئے اپنے سالانہ بجٹ میں کم ازکم 15 ارب روپے مختص کریں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات