چیئرمین نیو کراچی ٹائون کامویشی منڈی کادورہ،صفائی ستھرائی اورشہریوں کیلئےسہولیات کاجائزہ

پیر 2 جون 2025 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) چیئرمین نیو کراچی ٹائون محمد یوسف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈی کادورہ کیااور صفائی ستھرائی اورشہریوں کیلئے فراہم کی گئی سہولیات کاجائزہ لیا۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین محمد یوسف نے مویشی منڈی انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت جاری کی کہ قربانی کے جانور خریدنے کے لیے آنے والے شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاکید کی کہ منڈی کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے، پانی کے ٹینکرز، روشنی کے مناسب انتظامات اور صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر کیا جائے۔انہوں نے مویشی منڈی میں قائم کئے گئے پانی کے پوائنٹس، بیٹھنے کے مقامات اور پارکنگ ایریاز کا معائنہ کرتے ہوئے شہریوں سے مویشی منڈی میں موجود مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر،چیئرمین یوسی 10فیصل قاری،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مشتاق احمد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ کراچی محمد علی، ڈائریکٹر انکروچمنٹ عبید الرحمٰن،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس صدیق علی،ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو نعمان ودیگر بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔