فیصل آباد سے کراچی آنیوالی 10 سالہ بچی ٹرین سے اغوا، کراچی کینٹ میں مقدمہ درج

پیر 2 جون 2025 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)فیصل آباد سے کراچی آنے والی 10 سال کی بچی کو ٹرین سے اغوا کرلیا گیا جس کا مقدمہ کراچی کینٹ اسٹیشن تھانے میں درج ہے۔

(جاری ہے)

بچی عنایہ کی والدہ شگفتہ بی بی نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس میں 3 بچوں کے ہمراہ کراچی آ رہی تھی۔بچی کی والدہ کے مطابق بوگی میں موجود کچھ افراد نے سکھر کے قریب لسی پلائی۔انہوں نے بتایا کہ لسی پینے کے بعد نیند آگئی، آنکھ کھلی تو بچی موجود نہیں تھی اور لسی پلانے والے افراد بھی غائب تھے، پولیس نے ڈھونڈا لیکن بچی نہیں ملی۔