سکم میں فوجی کیمپ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3بھارتی فوجی ہلاک،6 لاپتہ

پیر 2 جون 2025 22:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) بھارتی ریاست سکم میں ایک فوجی کیمپ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3بھارتی فوجی ہلا ک اور 6لاپتہ ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک دفاعی عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ ریاست کے ضلع منگن کے قصبے لاچن میں تیز بارشوں کے باعث پیش آیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علاقے میں شدید اور مسلسل بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جن کی شناخت حوالدار لکھویندر سنگھ، لانس نائک منیش ٹھاکر اور پورٹر ابھیشیک لکھڑا کے طور پر ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں جبکہ چارفوجی واقعے میں زخمی ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امدادی ٹیمیں لاپتہ ہونے والے چھ اہلکاروں کو تلاش کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :