عوام زلزلے کے جھٹکوں سے پریشان نہ ہوں، کمشنر کراچی

چیف میٹا لوجسٹ سے تمام تفصیلات حاصل کرلیں آئند 7 دن جھٹکے آسکتے ہیں،سید حسن نقوی

پیر 2 جون 2025 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ایک بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ گذشتہ دن اور رات میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے اتنے خطرناک نہیں تھے جس سے کوئی نقصان ہو سکتا تھا انہوں نے اس سلسلے میں چیف میٹا لوجسٹ امیر حیدر لغاری سے معلومات حاصل کیں جنہوں نے بتایا کہ یہ جھٹکے خطر ناک نہیں تھے اور آئیندہ 7 دنوں تک یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے مگر زلزلے کی کوئی حتمی پیشنگوئی نہیں کی جاسکتی ہے کمشنر کراچی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی سوشل میڈیا یاافواہوں پر یقین نہ کریں ۔