ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ سے معذور ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی ملاقات

پیر 2 جون 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ، محمد انور کاکڑ سے معذور ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں مرد و خواتین معذور افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور درپیش ملازمتوں میں کوٹہ کا نفاذ،مخصوص سہولیات کی فراہمی اور سرکاری اداروں میں رسائی جیسے اہم مسائل بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ محمد انور کاکڑ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ معذور افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :