حکومتِ بلوچستان محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے آگاہی و مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد

پیر 2 جون 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) حکومتِ بلوچستان محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور گوادرلسبیلہ لائیولی ہْڈ پراجیکٹ کے اشتراک سے ایک روزہ آگاہی و مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا عنوان کمیونٹی لیڈ لوکل گورننس پالیسی، جینڈر ایکوئلٹی و ویمن ایمپاورمنٹ پالیسی اور بلوچستان یوتھ پالیسی تھا۔ورکشاپ میں پروگرام اسپیشلسٹ آصف لہڑی، جینڈر و یوتھ پالیسی کے ریسورس پرسن احمد جان بلوچ، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل افضل شہزادہ، این آر ایس پی کے نمائندے پیر جان بلوچ، مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز، لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز اور متعلقہ سرکاری محکموں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

ڈائریکٹر گل محمد مینگل نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو گراس روٹ سطح تک مؤثر اور متحرک بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، منصوبہ بندی کی بنیاد مقامی کمیونٹی ہونی چاہیے اور عوام کی شمولیت ہی اچھی حکمرانی کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورننس میں شفافیت، جوابدہی، صلاحیتوں کی تعمیر اور سماجی و معاشی تبدیلی جیسے عناصر کو فروغ دے کر دیرپا ترقی کا راستہ اپنایا جا سکتا ہے۔ورکشاپ کے شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی نمائندوں کی بہتر تربیت، مؤثر پالیسی سازی اور عوامی شمولیت ہی مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط اور فعال بنانے کا ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :