
جرمنی کی سابق وزیر خارجہ یو این جنرل اسمبلی کی نئی صدر منتخب
یو این
پیر 2 جون 2025
23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 جون 2025ء) جرمنی کی سابق وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ ستمبر میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی اور اس عہدے پر متمکن ہونے والی پانچویں خاتون ہیں۔
اپنے انتخاب کے بعد اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں رکن ممالک اور موجودہ صدر فائلیمن یانگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی دانشمندانہ، متاثر کن اور باعث اتحاد قیادت کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دور صدارت میں 'باہم مل کر بہتری لانے' کے اصول پر چلیں گی اور تمام رکن ممالک کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ان سے بات چیت کریں گی۔
اینالینا بیئربوک نے خبردار کیا کہ دنیا کو مشکل اور غیریقینی حالات کا سامنا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں ںے اقوام متحدہ کے چارٹر کو برقرار رکھنے اور اس میں مندرج مقاصد اور اصولوں پر عمل کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کو تقسیم کرنے والے عوامل پر سر کھپانے کے بجائے باہم مل کر آگے بڑھنے کے امکانات پر توجہ دیں گی کیونکہ متحد ہو کر بہت سے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے علاقائی گردشی نظام کے تحت جنرل اسمبلی کی صدر کا انتخاب مغربی یورپی و دیگر ممالک کے گروہوں کے نمائندوں نے خفیہ ووٹ کے ذریعے کیا۔ رائے شماری میں ایلینا بیئربوک نے 167ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل جرمنی کی سابق سفارت کار ہیلگا شمڈ کو سات ووٹ حاصل ہوئے۔ 14 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
اینالینا بیئربوک سے قبل 2018 میں ایکواڈور کی ماریا فرنانڈا ایسپینوسا، 2006 میں بحرین کی شیخہ حیا راشد الخلیفہ، 1969 میں لائبیریا کی اینگی بروکس اور 1953 میں انڈیا کی وجے لکشمی پنڈت جنرل اسمبلی کی خاتون صدر رہ چکی ہیں۔
مقاصد سے ہم آہنگ اقوام متحدہ
نومنتخب صدر نے اسمبلی کے ارکان سے خطاب میں سیکرٹری جنرل کے اقدام 'یو این 80' کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے محض اخراجات بچانے تک ہی محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ادارے کو مضبوط، مرتکز، مستعد اور اپنے بنیادی مقاصد کی تکمیل کے لیے موزوں اور تیار ہونا چاہیے۔ دنیا کو ایسے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے جو امن، ترقی اور انصاف کے لیے کام کرے۔
ایلینا بیئربوک نے واضح کیا کہ پائیدار ترقی کے لیے 2030 کے ایجنڈے کی تکمیل 80ویں اجلاس کی ترجیحات میں شامل ہو گی۔ انہوں نے تمام معاملات بالخصوص آئندہ سیکرٹری جنرل کے انتخاب میں شفافیت اور مشمولیت کے اصولوں پر عمل کرنے کا عہد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ سول سوسائٹی اور نوجوانوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی اور کثیرلسانیت کو فروغ دیتے ہوئے اپنے دفتر میں ہر خطے اور گروہ کی نمائندگی یقینی بنائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کو 80 برس ہو گئے ہیں اور اس عرصہ میں دنیا جنت کا نمونہ نہیں بن سکی تاہم یہ تمام انسانوں کی اپنی دنیا ہے اور اقوام متحدہ کو اپنے مقصد کے حصول اور مستقبل کے تقاضوں سے عہدہ برا ہونے کا اہل بنانا ہو گا۔
متحدہ اقدامات کا باعث تحریک تصور
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اینالینا بیئربوک کے انتخاب پر بات کرتے ہوئے کہا کہ باہم مل کر بہتری لانے کے حوالے سے ان کا تصور آج کی دنیا اور مسائل کو حل کرنے کے عالمی نظام کے لیے باعث تحریک ہے۔
وہ اپنے ساتھ حکومت اور سفارت کاری کا جامع تجربہ لا رہی ہیں اور ان کا جنرل اسمبلی کی پانچویں خاتون صدر منتخب ہونا تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسے وقت میں جنرل اسمبلی کی صدر منتخب ہوئی ہیں جب کثیرفریقی نظام کو مشکلات اور غیریقینی حالات کا سامنا ہے اور جنگوں، موسمیاتی تباہی، غربت اور عدم مساوات نے دنیا کو بدترین بحرانوں میں دھکیل رکھا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر فائلیمن یانگ کی مشاورت، رہنمائی اور اقوام متحدہ و کثیرفریقی طریقہ ہائے کار کی حمایت میں غیرمتزلزل عزم پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیتن یاہو ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں، ڈینش وزیر اعظم
-
پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
-
ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
-
حکومت کو آئی ایم ایف کی بجائے ملک کی 40 امیر ترین شخصیات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ
-
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہماری چوائس نہیں تھی، تاریخ کا جبر تھا،احسن اقبال
-
لاہور میں ای ٹیکسی سروس کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ ، حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے پیدا صورتحال اور شا ہراہوں اور پلوں کو بڑے پیمانے پر ہونے والے ..
-
'جعلی تحقیق' سائنس پر اعتماد کو ختم کر رہی ہے
-
عمان کا پاکستانی طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپس کا اعلان
-
14 کروڑ 30 لاکھ سے زائد براڈ بینڈ صارفین کیساتھ کیش لیس معیشت کی طرف منتقل ہونی کی بھرپورصلاحیت موجود ہے ‘ شزا فاطمہ
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی
-
یوسف رضا گیلانی کا ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.