اقوام متحدہ کا رفح میں فلسطینیوں کی ہلاکت کی فوری تحقیقات کا مطالبہ

منگل 3 جون 2025 08:40

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) اقوام متحدہ نے رفح میں فلسطینیوں کی ہلاکت کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ۔ العربیہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں فلسطینیوں کے قتل اور زخمی ہونے کی خبروں پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی آزاد اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ فلسطینیوں کو خوراک حاصل کرنے کے لیے اپنی جانوں کا خطرہ مول لینا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ میں ان واقعات کی فوری اور غیر جانب دارانہ تحقیقات، اور قصور واروں کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :