امریکا نے غیر ملکی جنگجوؤں کو شامی فوج میں شامل کرنے کی منظوری دے دی

منگل 3 جون 2025 10:40

دمشق، واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) امریکا نے غیر ملکی جنگجوؤں کو شامی فوج میں شامل کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا۔رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی ٹام باراک نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے شام کی نئی قیادت کی اس تجویز سے اتفاق کیا ہے جس کے تحت ہزاروں سابق باغی جنگجوؤں کو قومی فوج میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی بشرطیکہ یہ عمل شفافیت سے انجام دیا جائے۔

(جاری ہے)

ٹام باراک، جو ترکیہ میں امریکا کے سفیر بھی ہیں اور گزشتہ ماہ ٹرمپ کے شام کے خصوصی ایلچی مقرر ہوئے تھے، نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ایک سمجھوتہ اور شفافیت موجود ہے۔ جنگجوؤں، جن میں سے بہت سے شامی نئی انتظامیہ کے بہت وفادار ہیں، کو ریاستی منصوبے کے اندر رکھنا انہیں الگ کرنے سے بہتر ہے۔شام کے تین دفاعی عہدیداروں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت، تقریباً 3500 غیر ملکی جنگجو، جن میں خاص طور پر چین اور پڑوسی ممالک کےیغورہیں، ایک نو تشکیل شدہ یونٹ، 84ویں شامی فوج کے ڈویژن میں شامل ہوں گے، جس میں شامی بھی شامل ہوں گے۔