
جرمنی کی سابق وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر منتخب
منگل 3 جون 2025 12:13
(جاری ہے)
انہوں نے 167 ووٹ حاصل کیے، جو جیتنے کے لیے درکار 88 ووٹوں سے تقریباً دوگنا تھے جبکہ جرمنی سے ہی تعلق رکھنے والی اعلیٰ ترین سفارت کار ہیلگا شمڈ جن کا نام پہلے بیلٹ پیپر میں شامل نہیں تھا جو بعد میں تحریری طور پر شامل کیا گیا جنہوں نے 7 ووٹ حاصل کیے اور 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
جرمنی نے ہیلگا شمڈ کو جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے نامزد کیا تھا لیکن حالیہ انتخابات میں ملک کے خارجہ امور کی سربراہ کے عہدے سے محروم ہونے کے بعد ان کی جگہ بیئربوک کو نامزد کر دیا گیا۔ اینالینا بیئربوک نے کہا کہ وہ رکن ممالک کی شکر گزار ہیں جنہوں نے بھاری اکثریت سے میری امیدواری کے حق میں ووٹ دیا ہے اور میں ان مشکل وقتوں میں تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر ہوں۔ انہوں نے سب کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا پہلا کلیدی مقصد رکن ممالک کی تجدید، دوبارہ توجہ مرکوز کرنے اور تنظیم کو 21ویں صدی کے لیے موزوں بنانے کے لیے تعاون کرنا ہو گا۔ انہوں نے مستقبل کے لیے معاہدہ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اور پیس بلڈنگ کمیشن کے ساتھ قریبی تعاون سے امن اور سلامتی کے معاملات کے حوالے سے جنرل اسمبلی کے کردار کو مزید مضبوط کرنا کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے عالمی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بے اعتمادی اور تقسیم عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے اور ڈھانچے اب بھی گزشتہ کل کی دنیا کی عکاسی کرتے ہیں، نہ کہ آنے والے مستقبل کے ۔ یہ ہمارے لیے متحد ہونے، مشترکہ حل تلاش کرنے اور ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا لمحہ ہے۔ انہوں نے اینالینا بیئربوک کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سابقہ حکومت اور سفارتی تجربے کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس تاریخی اہمیت کو نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ جنرل اسمبلی کی صدر منتخب ہونے والی پانچویں خاتون ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
چاند نظر نہیں آیا
-
میکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت مسترد کر دی
-
غزہ، اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 71 فلسطینی شہید
-
پاکستانی آم پہچان، دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل
-
آکسفورڈ، مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت اور اسرائیلی پرچم پھینک دیا گیا
-
سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی ورکرز کے لیے پینشن اور بچت پروگرام شروع کرنے کی تیاری
-
ایرانی صوبے سیستان ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کرحملہ ؛ 5 اہلکارجاں بحق
-
بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی
-
یورپ کے ساتھ جوہری مذکرات جاری رکھیں گے، ایران
-
امریکا، گزلین میکسویل نے ٹرمپ کو کلین چٹ دیدی
-
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان فوجی شراکت داری کا معاہدہ
-
امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، پائلٹ بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.