شہروں میں سائیکلنگ کے کلچر کی اہمیت کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے‘ مریم نواز

سائیکل انسانی صحت اورماحولیات کیلئے بہترین سواری‘ یورپ میں آج بھی سائیکل کو استعمال کیا جاتا یہاں کیوں نہیں،عالمی دن پر پیغام

منگل 3 جون 2025 13:10

شہروں میں سائیکلنگ کے کلچر کی اہمیت کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے‘ مریم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہروں میں سائیکلنگ کے کلچر کی اہمیت کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔سائیکل کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سائیکل انسانی صحت اور تحفظ ماحولیات کیلئے بہترین سواری ہے، یورپ میں آج بھی سائیکل کو بطور سواری استعمال کیا جاتا ہے تو یہاں کیوں نہیں، سائیکل کو اپنا کر صحت اور قدرتی ماحول کو بچایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سائیکل نہ صرف ایندھن کی بچت کرتی ہے بلکہ آلودگی اور بیماری سے بچاتی ہے، سکول اور کالجز کے طلبہ کو سائیکلنگ کی ترغیب دی جائے، طلبہ کو سائیکل کے استعمال کے فوائد سے آگاہ کیا جانا چاہئے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ صحت مند طرز زندگی کیلئے سائیکل کے استعمال کو ترجیح دی جانی چاہیے، یو این او بھی 2018 سے سائیکل کو سستی اور ماحول دوست سواری قرار دے کر اس کی اہمیت کا اقرار کر چکی ہے، صحت مند اور محفوظ ماحول کیلئے سائیکلنگ کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔