
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین، مختلف آپریشنز میں کروڑوں کی منشیات برآمد
مختلف کارروائیوں میں 4 کروڑ 10 لاکھ مالیت کی 232 کلوگرام سے زائد منشیات پکڑی گئی
منگل 3 جون 2025 13:10
(جاری ہے)
یہ طریقہ اسمگلروں کی جانب سے منشیات بیرون ملک پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم اے این ایف کی مستعدی نے کوشش ناکام بنا دی۔
اسی طرح سیالکوٹ میں واقع ایک کوریئر آفس پر کارروائی کے دوران برطانیہ بھیجے جانے والے ایک پارسل سے 24 کلوگرام چرس اور 1200 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق پارسل کو بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر بس میں سوار خاتون کو روک کر چیک کیا گیا، جس کے قبضے سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح اسلام آباد ہی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 4 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 184 گرام وزنی 35 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔اُدھر فیصل آباد کے شوگر موڑ کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران اے این ایف نے ایک کلوگرام چرس ایک ملزم سے برآمد کی، جب کہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے غیر آباد علاقے توزگئی میں ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپائی گئی 200 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، جو دیگر شہروں کو اسمگل کی جانی تھی۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے ادارہ اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گا اور ملک بھر میں نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: یو این ادارہ غذائی قلت کا شکار 80,000 بچوں کو علاج میں مدد دے گا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.