کراچی میںگزشتہ 48 گھنٹوں میں اب تک 19بار زلزلے کے جھٹکے

شہر قائد میں زمین کی لرزش تھم نہ سکی، زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی، صبح 11 بجکر 34 منٹ پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کا مرکز شمال مشرقی ڈی ایچ اے سٹی سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، زلزلے کے جھٹکے آئندہ2 روز تک محسوس کئے جاسکتے ہیں، زلزلہ پیما مرکز

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 3 جون 2025 11:55

کراچی میںگزشتہ 48 گھنٹوں میں اب تک 19بار زلزلے کے جھٹکے
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جون 2025) کراچی میں گزشتہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران 19 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہر قائد میں زمین کی لرزش تھم نہ سکی، زلزلے کے 19ویں جھٹکے نے شہریوں کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کر دیا، زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح 11 بجکر 34 منٹ پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کا مرکز شمال مشرقی ڈی ایچ اے سٹی سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز زلزلے کے جھٹکے آج صبح پونے 7 بجے قریب بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز جنوب مغرب کورنگی تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آئندہ2 روز تک محسوس کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

لانڈھی میں زلزلے کی وجہ سے کئی مکانات کی دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں اور شہری خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکوں سے لانڈھی میں خوف وہراس پھیل گیا زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری ایک بار پھر گھروں سے باہرنکل آئے متعدد گھروں کی دیواروں پر دراڑیں پڑگئیں۔ خواتین، بزرگ اور بچے پارکوں میں موجود ہیں۔ علاقے کی مساجد سے اذانیں دی جانے لگیں۔

اس سے قبل پیر کی رات 11 بجکر 16منٹ پر بھی شہیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلے کے جھٹکے لانڈھی شیرپاو، قائدآباد اور مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے جن کی شدت 2.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ملیر میں 10 کلو میٹر کے قریب تھا۔دوسری جانب کراچی میں زلزلوں پر چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا ہے کہ لانڈھی میں فالٹ لائن ایکٹوہوئی ہے جو خطرناک نہیں۔

شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک زلزلہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر قائدکراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک چوتھی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیاتھا۔زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی، قائدآباد میں محسوس کئے گئے،زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

اس کے علاوہ مساجد میں اذانیں بھی دی گئی تھیں۔گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور علاقے میں آسمان میں چرند و پرندوں کا شور سنائی دیا تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لانڈھی اور ملیر میں زلزلے کے جھٹکے کی شدت 3.2 تھی۔زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں رات ایک بج کر 6 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز گڈاپ ٹاون کے قریب تھا، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے کے قریب محسوس ہوئے تھے۔کراچی میں اتوار کی شام 5 بج کر 33 منٹ پر 3 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لانڈھی اور ملیر میں زلزلے کے جھٹکے کی شدت 3.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز قائدآباد کے قریب تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 29 منٹ پر رپورٹ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :