نوشہرہ ورکاں، تھانہ صدر علاقہ میں کار لفٹر گینگ کا سی سی ڈی کے ساتھ پولیس مقابلہ دو ملزم ہلاک

منگل 3 جون 2025 14:00

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) تھانہ صدر کے علاقہ میں کار لفٹر گینگ کا سی سی ڈی کے ساتھ پولیس مقابلہ میں ہنگو کا رہائشی غفران خان اور گوجرانوالہ کے علاقہ فیروز والہ کا رہائشی رمضان مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ میں سب انسپکٹر علی رضا ناکہ لگا کر کھڑا تھا کہ ایک کار کو روکنے کے لیے اشارہ کیا تو کار سے چار افراد نے فائ رنگ کر دی جس میں سے دو اپنے ہی ساتھیوں کی فائ رنگ سے زخمی ہو گئے ان کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ دم توڑ گئے۔\378

متعلقہ عنوان :