گورنر خیبرپختونخوا کی کرک میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت ، 3 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

بدھ 6 اگست 2025 16:07

گورنر خیبرپختونخوا  کی کرک میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرک میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے 3 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، اس جنگ میں شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔\932