Live Updates

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 800ملین ڈالرکے مالیاتی پیکج کی منظوری دے دی

منگل 3 جون 2025 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 800ملین ڈالرکے مالیاتی پیکج کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے منگل کوسماجی رابطہ کی ویٹ سائیٹ ایکس پراپنے پیغام میں بتایا ہے کہ بینک کے بورڈ نے ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام(ذیلی پروگرام ٹو) کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت پاکستان کو800ملین ڈالرکی مالی معاونت ملےگی۔پاکستان کوملنے والی معاونت میں 300ملین ڈالرپالیسی کی بنیادپرمعاونت ہے۔انہوں نے کہاکہ وزارت خزانہ اوروزارت اقتصادی امورکی قیادت میں موثر سفارت کاری سے بورڈ کے اکثریتی ممبران کی حمایت ممکن ہوئی ہے۔\932

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات