اہلیان راولاکوٹ کیلئے اعزاز ،ہمایوں جاوید نے امریکہ سے آئی آر ماسٹر ڈگری مکمل کر لی

منگل 3 جون 2025 14:15

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)اہلیان راولاکوٹ کے لیے ایک اوراعزاز ہمایوں جاوید نے امریکہ سے آئی آر ماسٹر ڈگری مکمل کر لی۔تفصیلات کے مطابق ہمایوں جاوید نے امریکہ کی نیویارک یونیورسٹی سے آئی آر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی جبکہ بی ایس کی ڈگری بھی گولڈ میڈل کے ساتھ این ڈی یو یونیورسٹی اسلام آباد سے حاصل کی تھی ۔

(جاری ہے)

ہمایوں جاوید نے میٹرک تک کی تعلیم پرل ویلی پیلک سکول سے حاصل کی اور ایف ایس سی گورنمنٹ ڈگری کالج راولاکوٹ سے حاصل کی ۔ ہمایوں جاوید سردار جاوید یوسف کے بیٹے ہیں ۔ ان کا تعلق تراڑ راولاکوٹ سے ہے ۔اس موقع پر عائشہ یوسف اسسٹنٹ پروفیسر سردار بہادر علی خان گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نے سردار جاوید یوسف کے صاحب زادے ہمایوں جاوید کو امریکہ سے آئی آر میں ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے پر اپنی اور اہل علاقہ کی جانب سے تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامرانیوں کے لیے دعا گو اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ دعا ہے اللہ پاک مزید کامیابیاں نصیب کرے -

متعلقہ عنوان :