کلکتہ کے تاریخی ریڈ روڈ پر عیدالاضحی کی نماز کی اجازت دینے سے انکار

فوجی حکام نے اپنے فیصلے سے کلکتہ پولیس اور منتظمین کلکتہ خلافت کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا

منگل 3 جون 2025 14:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)بھارتی فوج نے کلکتہ کے تاریخی روڈ پر عید الاضحی کی نماز کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی مقاصد کیلئے جگہ کی ضرورت ہے لہذا رواں برس کلکتہ کے ریڈ روڈ پر عیدالاضحی کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارت میں ہر سال مسلم اجتماع کی منتظمین کلکتہ خلافت کمیٹی شہر کے ریڈ روڈ پر عیدالفطر اور عید الاضحی کی نماز کا اہتمام کرتی ہے، رواں برس بھی کمیٹی کی جانب سے بھارتی فوج سے عید الاضحی کی نماز کیلئے اجازت طلب کی گئی تاہم اب بھارتی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ فوجی حکام کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں فوج نے کلکتہ کے ریڈ روڈ پر عید الاضحی کی نماز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

فوجی حکام نے اپنے فیصلے سے کلکتہ پولیس اور سالانہ مسلم اجتماع کی منتظمین کلکتہ خلافت کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔