کولمبیا میں ایک دوسرے پر ٹماٹرپھینکنے کا فیسٹیول دوبارہ شروع

3روزہ فیسٹیول کے دوران تقریبا 20 ہزار سیاحوں کی آمد متوقع ہے،منتظمین

منگل 3 جون 2025 14:20

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)کولمبیا کا مشہور ٹماٹر میلہ گران ٹومیٹینا فیسٹیول رنگ و رونق کے ساتھ واپس لوٹ آیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یہ فیسٹیول کئی سال تعطل کے بعد دوبارہ منایا گیا ہے، 2020 اور 2021 میں یہ ایونٹ کوویڈ-19 وبا کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا، بعدازاں ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور صدارتی انتخابات کی مصروفیات کی وجہ سے ایونٹ ملتوی ہوتا رہا۔

(جاری ہے)

سوٹا مارچن کی گلیوں میں شرکا نے ایک دوسرے پر 45 ٹن سے زائد ٹماٹر پھینکے، جس کا مقصد صرف تفریح نہیں بلکہ مقامی معیشت میں ٹماٹر کی اہمیت کو خراجِ تحسین پیش کرنا بھی تھا۔منتظمین کے مطابق 3 روزہ فیسٹیول کے دوران تقریبا 20 ہزار سیاحوں کی آمد متوقع ہے، یہ ایونٹ ناصرف کولمبیا بلکہ بین الاقوامی سیاحوں کیلیے بھی ایک منفرد اور دلچسپ موقع فراہم کرتا ہے۔اس میلے کی بنیاد اسپین کے شہر بونیول میں ہونے والے لا ٹومیٹینا فیسٹیول سے متاثر ہو کر رکھی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :