ساہیوال ،عید الضحیٰ کے موقع پر نوجوانوں میں منفی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ض ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی

منگل 3 جون 2025 14:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) عید الضحیٰ کے موقع پر نوجوانوں میں منفی سرگرمیوں بشمول ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے ،جو شہر بھر کی مین شاہراہوں پرچیکنگ اور گشت کو یقینی بنائے گی اور کسی بھی مقام پر نوجوانوں کو اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرشاہد محمود کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ٹریفک) ساہیوال ٹاسک فورس کے کنوینر ہونگے جبکہ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، ڈپٹی سپرنٹندنٹ پولیس ہائی وے، پٹرولنگ پولیس، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر (ریسکیو 1122) اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اس کے ممبران ہونگے۔

ٹاسک فورس کم عمر موٹر سائیکل چلانے والوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کیلئے کاروائی کرے گی۔\378