
نوجوان پر تشدد کا معاملہ، وکلاء اور شہریوں نے احاطہ عدالت میں ملزم سلمان فاروقی کی پٹائی کر دی
عدالت سے واپسی پر ملزمان کو لے جاتے ہوئے احاطے میں موجود سائلین نے شور مچایا، ایک وکیل کی جانب سے ملزم کو تھپڑ ماراگیا، سائیلین نے ملزمان کو دیکھ کر کہا مارو مارو جس پر پولیس ملزمان کو بھگاتے ہوئے موبائل تک لے گئی اور سٹی کورٹ سے روانہ ہوگئی
فیصل علوی
منگل 3 جون 2025
14:30

(جاری ہے)
گذری پولیس نے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی مزمل علی سومرو کی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کون وکیل ہے آپ کا، ملزم نے جواب دیا کہ نعیم قریشی کو بلایا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ نعیم قریشی کو بلایا جائے، ملزم سلمان فاروقی کے وکیل نعیم قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم سلمان فاروقی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔درخواست ملزم کے وکیل نعیم قریشی نے دائر کی۔ نعیم قریشی نے موقف دیا کہ ملزم کیخلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ جو کہ قابل ضمانت ہے۔پولیس نے عدالت میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھی جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق مدعی محمد سلیم جو ایک موبائل کمپنی میں سیلز مینیجر ہے۔ اتحاد کمرشل پر ریکوری کیلئے گیا تھا جہاں اس نے دیکھا کہ ایک موٹر سائیکل کا معمولی حادثہ ایک گاڑی سے ہوا۔ کار سوار سلمان فاروقی نے معمولی حادثے پر طیش میں آ کر نہ صرف موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر نوجوان کو گاڑی میں محصور کر دیا۔ متاثرہ شخص کے ساتھ موجود خواتین نے ہاتھ جوڑ کر منت سماجت کی لیکن گاڑی سوار نے نہ صرف گالیاں دیں بلکہ ایک خاتون کو دھکا دے کر پیچھے دھکیل دیا۔ بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کی پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔خیال رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں بااثر کار سوارشہری نے موٹر سائیکل سوار کوفیملی کے سامنے تشدد کا نشانہ بناڈالاتھا۔واقعہ ڈیفنس کے فیز 6 کے علاقے خیابان اتحاد کمرشل میں پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔پولیس نے ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کے واقعے کامقدمہ درج کرلیا تھا اور گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھااچانک موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعدبااثر شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کرنا شروع کر دیاتھا۔اس دوران موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن کار سوار شخص نے منت سماجت پر بھی موٹر سائیکل سوار کو نہیں چھوڑاتھا۔خواتین ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں مگر سلمان فاروقی نوجوان پرتشدد کرتا رہا تھا۔بے بس خواتین ہاتھ جوڑے التجائیں کرتی رہیں مگر بااثر شہری ٹس سے مس نہ ہواتھا۔پولیس کے مطابق کار سوار شخص کی گاڑی کے نمبر سے اس کی شناخت کی گئی ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ کار سوار شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے تاہم اس کی تلاش جاری تھی۔پولیس کایہ بھی کہنا تھا کہ تاحال متاثرہ فیملی نے ابھی تک پولیس کو شکایت نہیں کی ہے۔ڈی آئی جی ساوتھ نے تصدیق کی تھی کہ ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا تھا جبکہ تشدد میں ملوث مرکزی شخص کی شناخت بھی مکمل ہو چکی ہے۔مقدمہ عینی شاہد محمد اسلم کی مدعیت میں گزری تھانے میں درج کیا گیا تھاجس میں ملزم سلمان فاروقی کو نامزد کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
-
اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے
-
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
-
سب سے زیادہ شوگرملیں آصف زرداری، پھر جہانگیر ترین اور شریف خاندان کی ہیں
-
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
-
اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط
-
مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا
-
پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
-
جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
-
وزیراعظم کی چینی کی ایکس مل قیمت 165 اور ریٹیل 173روپے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
-
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرتے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.