پاکستان کے توانائی شعبے میں برادر ممالک کی سپورٹ قابل ستائش ہے، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک

منگل 3 جون 2025 14:50

باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے توانائی شعبے میں برادر ممالک کی سپورٹ قابل ستائش ہے، آذربائیجان کے ساتھ توانائی تعاون کو مستحکم بنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آذربائیجان کے وزیر توانائی پرویز شہبازوف سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں علی پرویز ملک نے باکو انرجی فورم کے کامیاب انعقاد پرآذری وزیر کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ باکو انرجی فورم توانائی کے شعبہ میں عالمی تعاون کے لئے ایک اہم پلیٹ فورم ہے، آذربائیجان کے ساتھ توانائی تعاون کو مزید مستحکم بنا رہے ہیں۔