ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خواجہ سراء کمیونٹی کیلئے کھلی کچہری،مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے

منگل 3 جون 2025 15:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور نے خواجہ سراؤں کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کر کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس قمر ضیاء ملک نے ٹی ایم اے ہال میں خواجہ سراؤں کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،جس میں خواجہ سراء کمیونٹی کے علاوہ محکمہ پولیس،ہیلتھ،سوشل ویلفیئر،ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

کھلی کچہری کے دوران خواجہ سراؤں نے درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا ،جن کو حل کرنے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کیے اور کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل کو سمجھنا اور فوری ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں معاشرے میں باوقار مقام دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :