ملتان، عید الاضحیٰ کے موقع پر مثالی صفائی انتظامات کیلئے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

منگل 3 جون 2025 15:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر مثالی صفائی انتظامات کیلئے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، اس سلسلے میں شہر میں ون ٹائم آپریشن کلین اپ شروع شروع ہو چکا ہے، مرکزی عید گاہوں اور مساجد سمیت قبرستانوں اور پارکس میں بھی میگا صفائی آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آؤٹ سورس سسٹم کے تحت نجی کنٹریکٹرز پہلی مرتبہ عید صفائی آپریشن کرینگے،کنٹریکٹرز کو بروقت آلائشیں ٹھکانے لگانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔عبدالرزاق ڈوگرکا کہنا تھا کہ عید ایام میں عملہ صفائی اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :