معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب کی کھلی کچہری ، عوام کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے

منگل 3 جون 2025 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب راشد اقبال نصر اللہ نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔معاون خصوصی نے تمام درخواست گزاروں کو سنا اور موقع پر ہی ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔ محکمہ زکوة و عشر ملازمین نے بھی معاون خصوصی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر فوری کارروائی کا حکم دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راشد نصر اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسران شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔شہریوں کے مسائل کا حل اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں و ملازمین کی دادرسی یقینی بنانا ہے، شہری بلا جھجھک میرے دفتر تشریف لائیں۔ اس موقع پر شہریوں نےوزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ تعلیم ،صحت، زراعت و دیگر شعبوں میں حکومتِ پنجاب کی کارکردگی متاثر کن ہے ۔