عید الضحیٰ مویشی منڈیوں کے سیکورٹی و ٹریفک انتظامات،250 اہلکار تعینات

منگل 3 جون 2025 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نےعید الضحیٰ کی مویشی منڈیوں میں سیکورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل کرتے ہوئے 250 اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس افسران و اہلکار مختلف علاقوں میں لگائی گئی 8 مویشی منڈیوں میں سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، مویشی منڈیاں بھاٹہ چوک نزد کوہ نور ملز، نزد شریف ہسپتال سٹاپ واہ کینٹ، ٹمبر مارکیٹ روڈ ٹیکسلا، نزد فاطمہ جناح یونیورسٹی چکری روڈ، نزد منکیالہ پل کلر سیداں، گلیانہ روڈ نزد سلاٹر ہاؤس گوجر خان، ٹنگی روڈ کہوٹہ، منگال چوک کلر بائی پاس لگائی گئیں ہیں، تھانوں کی موبائلز، ڈولفن اور محافظ سکواڈعلاقے میں گشت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔