حکومت کامختلف اضلاع میں جوڈیشل اکیڈمی کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ

بل پنجاب اسمبلی میں متعلقہ کمیٹی کے حوالے،2ماہ تک ایوان میں دوبارہ پیش کرے گی

منگل 3 جون 2025 18:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) حکومت نے مختلف اضلاع میں جوڈیشل اکیڈمی کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ترمیمی بل 2025پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا۔بل کے تحت جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2007میں ترامیم کی جائیں گی۔بل کے تحت بورڈ آف مینجمنٹ کے اختیارات کو وسیع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

متن کے مطابق حکومت پنجاب بورڈ کی تجویز سے ذیلی کیمپس قائم کرے گی ،اکیڈمی ججوں اور عدالتی عملے کی تربیت کیلئیبین الاقوامی معیارات متعین کرے گی۔

اکیڈمی کے پاس بین الاقوامی معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کرنا جیسے اختیارات ہونگے۔ متن کے مطابق تربیتی کورسز کی منظوری دینے جیسے اختیارات بھی مو جو د ہیں ،بورڈ ماہرین اور سرکاری اہلکاروں پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں بنا سکے گا۔بل پنجاب اسمبلی میں متعلقہ کمیٹی کے حوالے،2ماہ تک ایوان میں دوبارہ پیش کرے گی۔