پنجاب ریونیو اتھارٹی کی بہترین کارکردگی ،ماہ مئی میں ٹیکس محصولات کی مد میں26.12 بلین روپے کا ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کرلیا

منگل 3 جون 2025 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماہ مئی میں ٹیکس محصولات کی مد میں26.12بلین روپے کا ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کر لیا ، ماہ مئی کی یہ وصولی گزشتہ سال ماہ مئی سے 23فیصد زیادہ ہے ۔ترجمان پی آر اے کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں جولائی سے مئی تک ٹیکس محصولات کی مد میں 240بلین روپے کا ٹیکس جمع کیا ،یہ وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 16فیصد زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال میں جولائی سے مئی تک پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 225بلین روپے اکھٹے کیے گے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16فیصد زیادہ ہے ۔اس طرح رواں مالی سال میں جولائی سے مئی تک پنجاب انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 5.6بلین روپے اکھٹا ہوئے جس میں 18فیصد گروتھ دیکھی گئی ۔ جبکہ رواں مالی سال جولائی سے مئی تک پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں 9.3بلین روپے ، 30فیصد گروتھ دیکھی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ قابل غور بات ہے کہ رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔موثر حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے باعث پر امید ہے کہ اس سال بھی ٹیکس کا مقرہ ہدف کامیابی سے عبور کر لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :