Live Updates

ٹوبیکو انڈسٹری کو مستحکم رکھنے کے لیے پالیسی تسلسل جاری رہے گا ‘ رانا تنویرحسین

منگل 3 جون 2025 19:58

ٹوبیکو انڈسٹری کو مستحکم رکھنے کے لیے پالیسی تسلسل جاری رہے گا ‘ رانا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کسانوں کے لیے منصفانہ قیمت کے تعین میں ٹوبیکو بورڈ کا کردار قابل ستائش ہے‘ٹوبیکو انڈسٹری کو مستحکم رکھنے کے لیے پالیسی تسلسل جاری رہے گا۔وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے تفصیلی ملاقات کی۔

ملاقات میں رانا تنویرحسین نے کہا کہ تمباکو کی برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز کرنا خوش آئند ہے‘کسانوں کے لیے منصفانہ قیمت کے تعین میں ٹوبیکو بورڈ کا کردار قابل ستائش ہے۔رانا تنویرکے مطابق ٹوبیکو انڈسٹری کو مستحکم رکھنے کے لیے پالیسی تسلسل جاری رہے گا ۔وزیرنے بورڈ کوہدایت کی کہ ریسرچ اور ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرنے رجسٹریشن، ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیٹا کلیکشن کے جدید نظام پر اظہارِ اطمینان کیا اورکہا کہ چھوٹے کسانوں کی فلاح کے لیے بورڈ کی سپورٹ اسکیمیں قابل تقلید ہیں۔چیئرمین کی جانب سے فصل کی مانیٹرنگ اور مارکیٹ ریگولیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔رانا تنویرحسین نے کہا کہ دیہی معیشت میں بورڈ کا کردار معاشی استحکام کی جانب مثبت قدم ہے‘بورڈ انڈسٹری اور کسان کے درمیان پُل کا مؤثر کردار ادا کر رہا ہے‘نئی مارکیٹ ایکسپلوریشن پالیسی برآمدات میں اضافہ کی ضامن ہو سکتی ہے‘وزارت اور بورڈ کے درمیان پالیسی ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات